پورشے نے نئی الیکٹرک اسپیڈ بوٹ کی شاندار رونمائی کی

پورشے نے جرمنی میں اپنی نئی الیکٹرک اسپیڈ بوٹ کی شاندار رونمائی کی ہے، جس کی قیمت پانچ لاکھ یورو سے زائد ہے اور یہ Macan Turbo EV پر مبنی ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
پورشے نے نئی الیکٹرک اسپیڈ بوٹ کی شاندار رونمائی کی

برلن: (رائیٹ ناوٴ نیوز) جرمن آٹو موبیل کمپنی پورشے نے اپنی جدید اور پرتعیش الیکٹرک اسپیڈ بوٹ ‘Frauscher x Porsche 790 Spectre’ کی رونمائی کی ہے۔ یہ بوٹ پانچ لاکھ یورو سے زائد مالیت کی ہے اور اسے پورشے کی Macan Turbo EV کے ڈیزائن پر تیار کیا گیا ہے۔

پورشے کے مطابق یہ واٹرکرافٹ ہلکی، پھرتیلی اور مؤثر ہے، جس میں 100 کلو واٹ آور بیٹری اور 400 کلو واٹ PSM موٹر نصب ہے۔ اس کا اندرونی و بیرونی ڈیزائن Frauscher کے اشتراک سے بنایا گیا ہے، جو Macan سے مماثلت رکھتا ہے۔

26 فٹ لمبی یہ اسپیڈ بوٹ مالدار گاہکوں کو اپنی طرف متوجہ کرنے کے لیے تیار کی گئی ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں