مہاراشٹر کے نائب وزیر اعلیٰ اجیت پوار طیارہ حادثے میں ہلاک ہو گئے۔ حادثے کے بعد تحقیقات جاری ہیں۔
ممبئی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) بھارت کی مغربی ریاست مہاراشٹر کے نائب وزیر اعلیٰ اجیت پوار بدھ کو طیارہ حادثے میں ہلاک ہو گئے۔ ان کا چارٹر طیارہ ممبئی سے روانہ ہوا تھا اور دوران پرواز تکنیکی خرابی کے باعث بارامتی کے قریب گر کر تباہ ہو گیا۔
حادثے کے بعد طیارے کا ملبہ جلتا ہوا دکھائی دیا اور جائے حادثہ سے دھوئیں کے گھنے بادل اٹھے۔ حکام نے حادثے کی وجوہات پر تاحال باضابطہ بیان جاری نہیں کیا، تاہم ابتدائی اطلاعات کے مطابق طیارہ زمین سے ٹکرانے کے بعد آگ کی لپیٹ میں آ گیا تھا۔
حادثے کی خبر کے بعد مہاراشٹر اور بھارت بھر میں سیاسی حلقوں میں گہرے صدمے کا اظہار کیا جا رہا ہے، جب کہ سکیورٹی اور امدادی اداروں نے علاقے کو گھیرے میں لے کر تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔












