اپنے زرخیز میدانوں کو بنجرنہیں بننے دے گا، اقوام متحدہ میں پاکستان کا دوٹوک مؤقف

پاکستان نے اقوام متحدہ میں سندھ طاس معاہدے کی معطلی پر بھارت کو سخت جواب دیا، عاصم افتخار احمد نے بین الاقوامی ذمہ داریوں کی خلاف ورزی قرار دیا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
پاکستان کا سندھ طاس معاہدے کی معطلی پر بھارت کو جواب

نیویارک: (رائیٹ ناوٴ نیوز) پاکستان نے اقوام متحدہ میں کہا ہے کہ وہ بھارت کی جانب سے سندھ طاس معاہدے کی معطلی کی دھمکیوں کے باوجود اپنے زرخیز میدانوں کو بنجر بننے کی اجازت نہیں دے گا۔

پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار احمد نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں کہا کہ بھارت کی جانب سے معاہدے کی معطلی بین الاقوامی ذمہ داریوں کی خلاف ورزی ہے، جس سے لاکھوں افراد کی زندگی اور روزگار خطرے میں پڑ سکتے ہیں اور خطے کے امن کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔


انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان قدرتی وسائل کو ہتھیار بنانے کو مسترد کرتا ہے اور معاہدوں کی پاسداری کو بین الاقوامی قانونی نظام کی بنیاد سمجھتا ہے۔

پاکستان کے نمائندے ظلفقار علی نے بھارت کی کارروائی کو آبی دہشت گردی قرار دیا اور کہا کہ پاکستان اس اشتعال انگیزی کا اسی عزم کے ساتھ جواب دے گا جس طرح گزشتہ برس بھارتی جارحیت کا مقابلہ کیا گیا تھا۔

بھارت کے مندوب پرواتھنینی ہریش نے دعویٰ کیا کہ معاہدہ اس وقت تک معطل رہے گا جب تک پاکستان مبینہ سرحد پار دہشت گردی کی حمایت ختم نہیں کرتا، تاہم پاکستانی مندوب نے ان دعوؤں کو بے بنیاد قرار دیا۔

دیگر متعلقہ خبریں