امریکی مسلم رکن کانگریس الہان عمر پر حملہ، خطاب کے دوران بدبودار مائع پھینک دیا گیا

مینا پولیس میں خطاب کے دوران الہان عمر پر بدبودار مائع پھینکا گیا، وہ زخمی نہیں ہوئیں اور ملزم گرفتار کر لیا گیا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
الہان عمر پر میناپولیس میں خطاب کے دوران بدبودار مائع پھینکا گیا

مینا پولیس: (رائیٹ ناوٴ نیوز) امریکی ڈیموکریٹک مسلم رکن کانگریس الہان عمر پر میناپولیس میں ٹاؤن ہال میٹنگ کے دوران خطاب کرتے وقت ایک شخص نے بدبودار مائع پھینک دیا۔

یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب الہان عمر ہوم لینڈ سکیورٹی کی وزیر کرسٹی نوم کے استعفے یا مواخذہ کا مطالبہ کر رہی تھیں۔ مائع پھینکے جانے سے وہ زخمی نہیں ہوئیں جبکہ سکیورٹی اہلکاروں نے سفید فام ملزم کو حراست میں لے لیا۔

الہان عمر کو صدر ٹرمپ کی جانب سے تنقید کا سامنا رہتا ہے۔ ان کے والدین کا تعلق صومالیہ سے ہے جبکہ کرسٹی نوم کو منی سوٹا میں ایک آئس اہلکار کے ہاتھوں ہلاکت پر تنقید کا سامنا ہے۔

امریکی میڈیا کے مطابق ہوم لینڈ سکیورٹی کی وزیر کرسٹی نوم اور صدر ٹرمپ کے مشیر اسٹیفن ملر پر گمراہ کن معلومات پھیلانے کا الزام ہے کہ ایک مظاہرہ کرنے والے مسلح شخص کو قتل عام کی نیت سے ہلاک کیا گیا، جبکہ کہا جا رہا ہے کہ وہ غیر مسلح تھا۔

دیگر متعلقہ خبریں