اسلحہ لائسنس بنوانے والوں کی تعداد لاکھوں سے کم ہو کر ہزاروں میں رہ گئی ہے۔طلال چوہدری

وزیر مملکت داخلہ نے بتایا کہ اسلحہ لائسنس کی تعداد لاکھوں سے کم ہو کر ہزاروں میں آگئی ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
اسلحہ لائسنس کی تعداد میں زبردست کمی، طلال چوہدری

اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) وزیر مملکت داخلہ طلال چوہدری نے کہا ہے کہ اسلحہ لائسنس بنانے والوں کی تعداد لاکھوں سے کم ہو کر ہزاروں میں رہ گئی ہے۔

سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے فیصل سلیم نے ٹیکس نہ دینے والوں کے لائسنس منسوخ کرنے کی سفارش کی۔ اجلاس میں وی آئی پی پروٹوکول کی دشواریوں پر بھی بحث ہوئی۔

طلال چوہدری نے وضاحت کی کہ بیرون ملک سے آنے والی اہم شخصیات کو پروٹوکول دینا مجبوری ہے۔ انہوں نے اور آئی جی سندھ نے کمیٹی کو نئے فراڈ کے بارے میں بریفنگ دی۔

آئی جی سندھ نے گھوٹکی سے اغوا ہونے والی ہندو لڑکی کی بازیابی کی کوششوں پر بھی روشنی ڈالی۔

دیگر متعلقہ خبریں