اسپین نے 5 لاکھ غیر دستاویزی تارکین وطن کو قانونی حیثیت دینے کا فیصلہ کیا ہے، جس سے وہ ملک بھر میں کام کر سکیں گے۔
میڈرڈ: (رائیٹ ناوٴ نیوز) اسپین کی حکومت نے 5 لاکھ غیر دستاویزی تارکین وطن کو قانونی حیثیت دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ ہسپانوی وزیر برائے مائیگریشن ایلماسیز نے اعلان کیا ہے کہ اس فیصلے کے تحت یہ افراد ملک کے کسی بھی حصے میں اور کسی بھی شعبے میں کام کر سکیں گے۔
یہ اقدام ان افراد کے لیے ہے جو کم از کم 5 ماہ سے اسپین میں مقیم ہیں اور ان کا مجرمانہ ریکارڈ صاف ہے۔ یہ فیصلہ ان کے بچوں پر بھی لاگو ہوگا جو پہلے ہی اسپین میں رہائش پذیر ہیں۔ درخواست دینے کا عمل اپریل سے شروع ہوگا اور جون کے آخر تک جاری رہے گا۔
یہ منصوبہ سرکاری فرمان کے ذریعے نافذ ہوگا، جس کے لیے پارلیمنٹ کی منظوری ضروری نہیں، کیونکہ حکومت کے پاس اکثریت نہیں۔











