کراچی: گل پلازہ سانحہ کے متاثرین کو آج معاوضے کے چیک ملیں گے۔ جاں بحق افراد کے لواحقین کی تصدیق کے بعد چیکس جاری کیے جائیں گے۔
کراچی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) ڈپٹی کمشنر ساؤتھ جاوید نبی کھوسو نے کہا ہے کہ سانحہ گل پلازہ میں جاں بحق ہونے والے 30 افراد کے لواحقین کو آج معاوضے کی رقم کے چیکس فراہم کیے جائیں گے۔ منگل کو کمشنر کراچی کو جاں بحق افراد کے کوائف بھجوائے گئے تھے۔
ڈپٹی کمشنر نے تفصیلات دیتے ہوئے بتایا کہ لواحقین کی دستاویزات ملتے ہی ان کے کیسز فوری آگے بھیجے جا رہے ہیں۔ ڈی سی آفس میں سہولت ڈیسک قائم کی گئی ہے تاکہ ورثاء کو دستاویزات کے لئے مشکلات کا سامنا نہ ہو۔
انہوں نے مزید کہا کہ معاوضہ کی رقم کے حقیقی ورثاء تک پہنچنے کے لئے ایف آر سی کی تصدیق کی جا رہی ہے، نادرا وین بھی ڈی سی آفس میں موجود ہے۔
گل پلازہ کی عمارت میں جاری سرچ آپریشن مکمل کرلیا گیا ہے، لاپتا افراد کی فہرست 79 تک پہنچ چکی ہے جبکہ 73 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔















