وفاقی آئینی عدالت کا سپر ٹیکس کو درست قرار دینے کا فیصلہ

وفاقی آئینی عدالت نے سپر ٹیکس کو درست قرار دیتے ہوئے پارلیمنٹ کو انکم پر ٹیکس لگانے کا اختیار دیا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
وفاقی آئینی عدالت کا سپر ٹیکس کو درست قرار دینے کا فیصلہ

اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) وفاقی آئینی عدالت نے سپر ٹیکس سے متعلق کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے اسے صحیح قرار دیا۔ عدالت نے واضح کیا کہ پارلیمنٹ کو انکم پر ٹیکس لگانے کا اختیار حاصل ہے۔

چیف جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی اور فیصلہ جاری کیا۔ فیصلے میں ہائیکورٹس کے قانون کو امتیازی قرار دینے کے فیصلے کو مسترد کر دیا گیا ہے۔

وفاقی حکومت کو اس فیصلے سے 300 ارب روپے سے زائد کا فائدہ ہوگا۔ عدالت نے انکم ٹیکس آرڈیننس کی سیکشن 4 بی کو برقرار رکھنے کا حکم دیا ہے جبکہ ہائیکورٹس کے سیکشن فورسی کے فیصلے کو جزوی طور پر کالعدم قرار دیا گیا۔

عدالت نے کہا کہ مضاربہ، میوچل فنڈز اور بینولیٹ فنڈز پر ٹیکس کا اطلاق نہیں ہوگا، جبکہ مختلف سیکٹرز کے لیے قانونی رعایتیں برقرار رہیں گی۔ آئل اینڈ گیس سیکٹر میں متعلقہ کمشنرز سے رعایت حاصل کی جا سکتی ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں