یورپ-بھارت تجارتی معاہدے پر امریکا کی شدید تنقید

امریکی وزیر خزانہ نے بھارت-یورپ تجارتی معاہدے پر تنقید کی، روسی تیل کی خریداری پر بھارتی ٹیرف عائد کیا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
یورپ-بھارت تجارتی معاہدے پر امریکا کی شدید تنقید

واشنگٹن: (رائیٹ ناوٴ نیوز) یورپ اور بھارت کے درمیان تجارتی معاہدے پر امریکی وزیر خزانہ اسکاٹ بیسنٹ نے شدید اعتراض کیا ہے، کہتے ہیں کہ بھارت روسی تیل خرید کر ریفائن کرنے کے بعد یورپ کو فروخت کرتا ہے۔

امریکی وزیر خزانہ نے بھارت پر روسی تیل کی خریداری کے معاملے پر 25 فیصد ٹیرف عائد کرنے کا اعلان کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کی یہ کارروائی ماسکو کو فائدہ پہنچاتی ہے جبکہ یورپ براہِ راست روس سے توانائی کی خریداری کم کر چکا ہے۔

دوسری جانب بھارت اور یورپی یونین اپنے طویل عرصے سے زیرِ التوا آزاد تجارتی معاہدے کو حتمی شکل دینے جا رہے ہیں۔ یہ مذاکرات 2007ء میں شروع ہوئے تھے۔

امریکا اور جنوبی کوریا کے تجارتی معاہدے میں تاخیر پر صدر ٹرمپ نے بھی برہمی کا اظہار کیا ہے۔ گاڑیوں اور فارما سوٹیکلز پر ٹیرف 15 فیصد سے بڑھا کر 25 فیصد کر دیا گیا ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں