سندھ حکومت نے آٹے کی نئی قیمت کا اعلان کیا

سندھ حکومت نے آٹے کی فی کلو قیمت 107 روپے مقرر کی، نوٹیفکیشن کا اطلاق فوری ہوگا۔ پنجاب میں 142 سے 145 روپے فی کلو قیمت ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
سندھ حکومت نے آٹے کی نئی قیمت کا اعلان کیا

کراچی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) سندھ حکومت نے آٹے کی نئی قیمت کا اعلان کر دیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق آٹے کی فی کلو ریٹیل قیمت 107 روپے مقرر کی گئی ہے اور 10 کلو آٹے کے تھیلے کے نرخ 1070 روپے ہوں گے۔ آٹے کی ایکس مل قیمت فی کلو 104 روپے اور 10 کلو تھیلا 1040 روپے مقرر کیا گیا ہے۔

پنجاب میں آٹے کی قیمت 142 سے 145 روپے فی کلو تک پہنچ گئی ہے جبکہ ڈھائی نمبر فائن آٹا 150 روپے فی کلو تک فروخت ہو رہا ہے۔

پشاور میں آٹا 150 سے 160 روپے فی کلو اور کوئٹہ میں 150 روپے فی کلو میں دستیاب ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں