لاہور میں سرکاری زمین پر قبضے کی کوشش ناکام، تحقیقات جاری

لاہور میں سرکاری زمین پر قبضے کی کوشش ناکام بنادی گئی، حکام نے نقشے منسوخ کر دیے اور تحقیقات کا آغاز کردیا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
لاہور میں سرکاری زمین پر قبضے کی کوشش ناکام، تحقیقات جاری

لاہور: (رائیٹ ناوٴ نیوز) لاہور میں سرکاری زمین پر قبضے کی کوشش ناکام بنادی گئی جب لوئر مال کے علاقے میں قبضہ مافیا نے سرکاری اراضی کے نقشے منظور کروانے کی کوشش کی۔ اعلیٰ حکام کو معاملے کا علم ہونے پر نقشے منسوخ کر دیے گئے اور ذمہ داران کے خلاف تحقیقات کا آغاز کردیا گیا۔

ریونیو اسٹاف اور میونسپل کارپوریشن لاہور کے عملے کے خلاف اینٹی کرپشن انکوائری شروع کر دی گئی ہے۔ ڈائریکٹر جنرل لوکل گورنمنٹ احمد کمال کو انکوائری افسر مقرر کیا گیا ہے۔

ابتدائی تحقیقات میں ڈائریکٹر جنرل لوکل گورنمنٹ نے ملوث افسران کو بے گناہ قرار دیا، لیکن بورڈ آف ریونیو نے قبضہ مافیا کے خلاف کارروائی کی سفارش کی ہے۔ قبضہ مافیا نے سب رجسٹرار آفس کے ذریعے سرکاری اراضی کی رجسٹریاں بھی پاس کروائیں۔

بورڈ آف ریونیو نے پٹواری، تحصیلدار اور اسسٹنٹ کمشنر کے خلاف تحقیقات کی سفارش کی ہے جبکہ سیکریٹری لوکل گورنمنٹ کی جانب سے اینٹی کرپشن کو بھجوایا گیا ریفرنس التوا کا شکار ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں