پاکستان میں بجلی و گیس سبسڈی بے نظیر انکم سپورٹ سے منسلک

عالمی بینک نے پاکستان میں بجلی و گیس سبسڈی کو بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام سے منسلک کرنے کا اعلان کیا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
پاکستان میں بجلی و گیس سبسڈی بے نظیر انکم سپورٹ سے منسلک

اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) عالمی بینک نے اعلان کیا ہے کہ پاکستان میں بجلی اور گیس کی سبسڈی کو بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام سے منسلک کیا جا رہا ہے۔

عالمی بینک کی رپورٹ میں پاکستان کے ٹیکس نظام میں بہتری اور ٹیکس بیس بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا گیا ہے، جبکہ ریونیو بڑھانے کے لئے آلودگی کی حوصلہ شکنی کی تجویز بھی دی گئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق پاکستان دنیا کے سب سے زیادہ پانی کی قلت والے ممالک میں شامل ہے، جہاں ناقص آبپاشی نظام اور غیر مؤثر زرعی طریقوں کی وجہ سے پانی ضائع ہو رہا ہے۔ پنجاب میں جدید آبپاشی منصوبے سے 57 فیصد پانی کی بچت ہوئی ہے جبکہ جدید زرعی منصوبوں سے فصلوں کی پیداوار میں 14 سے 31 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

عالمی بینک نے کہا ہے کہ سبسڈی اصلاحات سے غلط تقسیم، مالی نقصان اور سرکلر ڈیٹ میں کمی آئے گی اور ایندھن پر دی جانے والی سبسڈی کو سماجی تحفظ کے پروگراموں پر خرچ کیا جا سکتا ہے۔

پاکستان میں سیلاب سے متاثرہ چھوٹے کاروباروں کے لئے کلائمٹ رسک فیسلٹی قائم کی جا رہی ہے اور بی آئی ایس پی کو ڈیجیٹل نظام کے ذریعے مزید مؤثر بنایا گیا ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں