لیوک رونکی اسلام آباد یونائیٹڈ کے نئے ہیڈ کوچ مقرر

اسلام آباد یونائیٹڈ نے سابق نیوزی لینڈ کرکٹر لیوک رونکی کو نیا ہیڈ کوچ مقرر کیا، علی نقوی نے سوشل میڈیا پر اعلان کیا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
لیوک رونکی اسلام آباد یونائیٹڈ کے نئے ہیڈ کوچ مقرر

اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) اسلام آباد یونائیٹڈ نے سابق نیوزی لینڈ کرکٹر لیوک رونکی کو اپنا نیا ہیڈ کوچ مقرر کر دیا ہے۔ اسلام آباد یونائیٹڈ کے مالک علی نقوی نے سوشل میڈیا پر اس بات کا اعلان کیا۔

لیوک رونکی پہلے بھی اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم کے ساتھ بطور پلیئر اور کوچ کام کر چکے ہیں۔

یہ تقرری مائیک ہیسن کے پاکستان ٹیم کے ساتھ بطور ہیڈ کوچ منسلک ہونے کے بعد کی گئی ہے، جس سے اسلام آباد یونائیٹڈ کے ہیڈ کوچ کی جگہ خالی ہو گئی تھی۔

دیگر متعلقہ خبریں