سوات کو دو اضلاع، برسوات اور سوات میں تقسیم کر دیا گیا ہے، جہاں برسوات کا ہیڈکوارٹر مٹہ جبکہ سوات کا ہیڈکوارٹر گل کدہ ہوگا۔
پشاور: (رائیٹ ناوٴ نیوز) خیبر پختونخوا کے بورڈ آف ریونیو نے اعلان کیا ہے کہ سوات کو دو اضلاع میں تقسیم کر دیا گیا ہے۔ نئے ضلع کا نام برسوات ہوگا اور اس کا ہیڈکوارٹر مٹہ میں قائم کیا گیا ہے۔
محکمہ مال کے مطابق، ضلع برسوات میں تحصیل مٹہ، خوازہ خیلہ اور بحرین شامل ہوں گے جبکہ ضلع سوات میں بابوزئی، کبل، چارباغ اور بریکوٹ شامل ہوں گے۔ سوات کا ہیڈکوارٹر گل کدہ میں ہوگا۔















