وادی تیراہ میں نقل مکانی معمول کی بات: وزیر دفاع

وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے وادی تیراہ میں نقل مکانی کو معمول کی بات قرار دیتے ہوئے خیبر پختونخوا حکومت پر الزام عائد کیا کہ وہ اپنی ناکامیوں کا ملبہ فوج پر ڈال رہی ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
وادی تیراہ میں نقل مکانی معمول کی بات: وزیر دفاع

اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ وادی تیراہ میں نقل مکانی معمول کی بات ہے اور خیبر پختونخوا حکومت اپنی ناکامیوں کا ملبہ فوج پر ڈالنا چاہتی ہے۔

وفاقی دارالحکومت میں پریس کانفرنس کے دوران وفاقی وزیر عطا تارڑ اور اختیار ولی خان کے ہمراہ خواجہ آصف نے کہا کہ صوبائی حکومت نے نقل مکانی کرنے والوں کے لیے 4 ارب روپے فنڈز مختص کیے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ نقل مکانی کو بحران کی شکل دینے کی کوشش کی جا رہی ہے جبکہ جرگے کی مشاورت کے بعد نوٹیفکیشن جاری کیا گیا۔

خواجہ آصف نے کہا کہ جرگے میں طے پایا کہ علاقے میں سکول اور تھانے قائم کیے جائیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا حکومت کی کارکردگی ناکافی ہے اور وہ اپنی ناکامیوں کی ذمہ داری فوج پر ڈال رہی ہے۔

وفاقی وزیر دفاع نے مزید کہا کہ وادی تیراہ میں کئی سالوں سے کوئی بڑا آپریشن نہیں ہوا، صرف انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن ہوتے رہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت اور مشران کے جرگے سے فوج کا کوئی تعلق نہیں۔

دیگر متعلقہ خبریں