شعیب ملک نے عمرے کی سعادت حاصل کی، خانہ کعبہ کے سامنے تصویر وائرل۔
مکہ مکرمہ: (رائیٹ ناوٴ نیوز) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق آل راؤنڈر شعیب ملک نے حالیہ دنوں میں عمرے کی سعادت حاصل کی۔
شعیب ملک نے خانہ کعبہ کے سامنے اپنی تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کی اور دعا کی کہ ہر مسلمان کو یہ روحانی کیفیت نصیب ہو۔
یہ بات قابل ذکر ہے کہ شعیب ملک نے پاکستان سپر لیگ سے حال ہی میں ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا تھا اور چند روز قبل اپنی دوسری اہلیہ اداکارہ ثنا جاوید کے ساتھ شادی کی سالگرہ منائی تھی۔















