پاکستان انڈر 19 نے نیوزی لینڈ کو 8 وکٹوں سے شکست دی

ہرارے میں انڈر 19 ورلڈ کپ کے سپر 6 مرحلے میں پاکستان نے نیوزی لینڈ کو 8 وکٹوں سے شکست دی، سمیر منہاس نے 76 رنز بنائے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
پاکستان انڈر 19 نے نیوزی لینڈ کو 8 وکٹوں سے شکست دی

ہرارے: (رائیٹ ناوٴ نیوز) آئی سی سی انڈر 19 ورلڈ کپ کے سپر 6 مرحلے میں پاکستان نے نیوزی لینڈ کو 8 وکٹوں سے شکست دے دی۔ پاکستانی ٹیم نے 111 رنز کا ہدف 17.1 اوورز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کیا۔ سمیر منہاس نے شاندار 76 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔

پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے نیوزی لینڈ کی ٹیم 28.3 اوورز میں 110 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئی۔ ہوگو بوگی نے 39 رنز بنائے جبکہ میسن کلارک نے 17 رنز کی اننگز کھیلی۔ پاکستان کی جانب سے عبدالسبحان نے 4 وکٹیں حاصل کیں۔

دیگر متعلقہ خبریں