یونان میں لاکھوں سال پرانے لکڑی کے اوزار دریافت

یونان میں 4 لاکھ 30 ہزار سال پرانے لکڑی کے اوزار دریافت ہوئے ہیں، جو ممکنہ طور پر نیندرتھال یا ابتدائی انسانوں کے استعمال میں تھے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
یونان میں لاکھوں سال پرانے لکڑی کے اوزار دریافت

یونان: (رائیٹ ناوٴ نیوز) یونان میں آثار قدیمہ کے ماہرین نے ایسے لکڑی کے اوزار دریافت کیے ہیں جنہیں دنیا کے قدیم ترین لکڑی کے اوزار قرار دیا جا رہا ہے۔ تخمینے کے مطابق یہ اوزار 4 لاکھ 30 ہزار سال پرانے ہو سکتے ہیں۔

ان میں سے ایک 80 سینٹی میٹر لمبی چھڑی ہے جو کیچڑ کھودنے کے لیے استعمال ہوتی تھی، جبکہ دوسرا چھوٹا اوزار پتھروں کے ٹولز کو تیز کرنے میں مدد دیتا تھا۔

یہ اوزار یونان کے میگالوپولیس طاس میں ملے جہاں نم ماحول کی وجہ سے تلچھٹ میں دفن رہنے کے باعث محفوظ رہے۔ سائنسدانوں نے اس مقام پر مزید نوادرات کی موجودگی کا امکان ظاہر کیا ہے۔

یہاں انسانی باقیات نہیں ملیں، اس لیے یہ واضح نہیں کہ ان ٹولز کو کون استعمال کرتا تھا، ممکنہ طور پر یہ نیندرتھال یا ابتدائی انسانی آباؤ اجداد تھے۔ تحقیق کے نتائج نیشنل اکیڈمی آف سائنسز کے جرنل میں شائع ہوئے ہیں۔

دیگر متعلقہ خبریں