نادرا کا پاکستان میں پہلا بَگ باؤنٹی چیلنج شروع

نادرا نے پاکستان میں پہلے بَگ باؤنٹی چیلنج کا آغاز کیا، جس میں طلبہ اور سائبر سیکیورٹی ماہرین حصہ لے رہے ہیں۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
نادرا کا پاکستان میں پہلا بَگ باؤنٹی چیلنج شروع

اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) نے پاکستان میں پہلے بَگ باؤنٹی چیلنج کا آغاز کر دیا ہے۔ یہ مقابلہ ہائیر ایجوکیشن کمیشن اور نیشنل سائبر ایمرجنسی رسپانس ٹیم کے تعاون سے منعقد کیا جا رہا ہے۔

مقابلے میں طلبہ اور سائبر سیکیورٹی ماہرین مختلف ٹیموں کی شکل میں حصہ لے رہے ہیں، جہاں انہیں سائبر سیکیورٹی کی کمزوریوں کی نشاندہی کرنے اور ان کا تجزیاتی جائزہ لینے کا موقع ملے گا۔

بگ باؤنٹی چیلنج کا مقصد جدید سائبر سیکیورٹی کی مہارت کو فروغ دینا اور قومی ڈیجیٹل شناختی نظام پر شہریوں کے اعتماد کو مضبوط کرنا ہے۔

علاقائی سطح پر مقابلے 27 جنوری سے صوابی، اسلام آباد، لاہور، کراچی اور کوئٹہ میں شروع ہوں گے۔ بَگ باؤنٹی چیلنج 2026 کی اختتامی تقریب نادرا ہیڈکوارٹرز، اسلام آباد میں منعقد کی جائے گی، جس کی حتمی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

دیگر متعلقہ خبریں