اسلام آباد، لندن اور نیویارک سے زیادہ محفوظ ہے،طلال چوہدری کا دعویٰ

اسلام آباد میں سینیٹر طلال چوہدری نے دعویٰ کیا کہ لاہور لندن سے زیادہ محفوظ ہے۔ سینیٹ کمیٹی اجلاس میں کالے شیشوں اور سکیورٹی خدشات پر بھی بحث ہوئی۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
اسلام آباد، لندن اور نیویارک سے زیادہ محفوظ ہے،طلال چوہدری کا دعویٰ

اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) وزیر مملکت برائے داخلہ سینیٹر طلال چوہدری نے کہا ہے کہ اسلام آباد اس وقت لندن اور نیویارک سے زیادہ محفوظ شہر ہے۔

سینیٹ کی داخلہ کمیٹی کے اجلاس میں گاڑیوں کے کالے شیشوں کے حوالے سے بات چیت ہوئی، جہاں چیئرمین کمیٹی نے کہا کہ کالے شیشے استعمال کرنے والے افراد کو بیرون ملک اضافی فیس دینی ہوتی ہے۔ اگر کوئی سکیورٹی یا شوق کے تحت کالے شیشے استعمال کرتا ہے تو اسے فیس دینا ہوگی۔

چیئرمین کمیٹی نے مزید کہا کہ پالیسی نہ ہونے کے باوجود لوگوں پر 50 ہزار روپے جرمانے عائد کیے جا رہے ہیں۔ وزیر مملکت طلال چوہدری نے وضاحت کی کہ ایکسائز کے ایکٹ کے تحت کارروائیاں کی جا رہی ہیں۔

طلال چوہدری نے بتایا کہ دس سال پہلے کالے شیشوں کے سرٹیفکیٹس جاری ہوتے تھے لیکن ان کا غلط استعمال ہوا۔ یہ فیشن بن چکا ہے اور لوگ اسکن کی بیماری کا بہانہ کرتے ہیں۔

اجلاس میں ممبر کمیٹی ثمینہ ممتاز نے سکیورٹی خدشات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ پولیس مکمل تحفظ فراہم نہیں کر پا رہی۔ طلال چوہدری نے پھر کہا کہ لاہور لندن سے زیادہ محفوظ ہے، جس پر سینیٹر طلحہ محمود نے ان کے دعوے پر سوال اٹھایا۔

دیگر متعلقہ خبریں