شہزاد رائے کا نیا گانا "لیٹ ہو گئے” تعلیمی نظام کے دباؤ کو طنزیہ انداز میں پیش کرتا ہے، بچوں پر غیر ضروری توقعات کے خلاف پیغام دیتا ہے۔
کراچی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) معروف گلوکار اور سماجی کارکن شہزاد رائے نے ورلڈ ایجوکیشن ڈے پر تعلیمی نظام پر طنز کرتے ہوئے نیا گانا "لیٹ ہو گئے” ریلیز کیا ہے۔ گانا پاکستان کے تعلیمی نظام میں بچوں پر بڑھتے ہوئے دباؤ اور غیر ضروری توقعات کو موضوع بناتا ہے۔
ویڈیو میں شہزاد رائے والدین کو طنزیہ انداز میں بچوں کے اسکول داخلے کے بارے میں سوال کرتے ہیں، جس سے بچے پر ابتدائی عمر سے دباؤ ڈالنے کا منظر پیش کیا گیا ہے۔
گانے میں تعلیمی نظام کے دیگر پہلوؤں جیسے زبان کا فرق، انگریزی تعلیم کا دباؤ، ٹیوشن کلچر اور بچوں کے آرام کی کمی کو بھی دکھایا گیا ہے۔
شہزاد رائے کا پیغام واضح ہے کہ تعلیم صرف مقابلہ بازی نہیں، بلکہ بچوں کی فکری نشونما اور خوشی کا ذریعہ ہونی چاہیے۔















