پنجاب کے اسکولوں میں مصنوعی ذہانت کا لازمی اطلاق

وزیراعلیٰ پنجاب نے اسکولوں میں مصنوعی ذہانت کا لازمی استعمال کرنے کا اعلان کیا، گوگل ٹیک ویلی ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن ایڈوائزری بورڈ بھی قائم ہوگا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
پنجاب کے اسکولوں میں مصنوعی ذہانت کا لازمی اطلاق

لاہور: (رائیٹ ناوٴ نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے صوبے کے تمام اسکولوں میں مصنوعی ذہانت کے استعمال کو لازمی قرار دے دیا ہے۔ اس مقصد کے تحت پنجاب میں گوگل ٹیک ویلی ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن ایڈوائزری بورڈ قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

لاہور میں منعقدہ ورکشاپ "ایمپاورنگ پنجاب ود اے آئی” کا آغاز وزیراعلیٰ مریم نواز کی قیادت میں ہوا، جس میں پنجاب کابینہ کے ارکان کو اے آئی کی ٹریننگ دی گئی۔ ورکشاپ میں گوگل جیمنائی کے مؤثر استعمال، گورننس اور پالیسی فریم ورک میں اے آئی کے استعمال پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کام کرنے کے طریقہ کار کو بدل سکتی ہے اور اصلاحات میں اے آئی کی معاونت ضروری ہے۔ گوگل فار ایجوکیشن کے ماہرین نے بتایا کہ پنجاب میں 3 ہزار اساتذہ کی ماسٹر ٹریننگ اور 2 لاکھ طلبہ کی تربیت دی جا رہی ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں