لاہور میں بسنت کے موقع پر پتنگوں کی طلب میں اضافہ ہوا ہے، کائٹ ایسوسی ایشنز نے دیگر علاقوں سے پتنگیں منگوانے کی اجازت طلب کی ہے۔
لاہور: (رائیٹ ناوٴ نیوز) بسنت کے موقع پر پتنگوں کی طلب میں غیر معمولی اضافہ ہوا ہے، جس کے باعث پتنگ سازوں کو آرڈر پورے کرنے میں مشکلات کا سامنا ہے۔
کائٹ ایسوسی ایشنز نے ملک کے دیگر حصوں سے پتنگیں منگوانے کی اجازت طلب کی ہے، جبکہ ضلعی انتظامیہ نے اس پر غور شروع کر دیا ہے۔
کائٹ مینوفیکچررز کا کہنا ہے کہ دو دہائیوں بعد بسنت کی آمد سے طلب میں بے تحاشہ اضافہ ہوا ہے اور باہر سے پتنگیں منگوانے کی اجازت ملنے پر نرخ بھی قابو میں رہیں گے۔
ذرائع کے مطابق پتنگیں اور ڈور منگوانے کی حتمی اجازت حکومتی گرین سگنل سے مشروط ہے۔ ضلعی حکومت کے مطابق طلب اور اسٹاک کے پیش نظر حکمت عملی تشکیل دی جائے گی۔ کائٹ فلائنگ ایسوسی ایشن نے کمشنر کے ساتھ اجلاس میں بھی یہی مطالبہ دہرایا ہے۔
کائٹ فلائنگ آرڈینینس 2025 کے تحت پتنگ اور ڈور کے استعمال اور کاروبار کی اجازت صرف لاہور میں ہے۔















