ایف بی آر نے درآمدی لگژری گاڑیوں کی قیمت جانچنے کا طریقہ تبدیل کر دیا ہے جس کے تحت مقامی ایجنٹس کا کردار ختم کر دیا گیا ہے۔
اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز)ایف بی آر نے درآمدی لگژری گاڑیوں کی قیمت جانچنے میں تبدیلی کرتے ہوئے مقامی ایجنٹس کا کردار ختم کر دیا ہے۔ اب گاڑی کی اصل قیمت متعلقہ مینوفیکچرنگ کمپنی سے سرٹیفائیڈ کی جائے گی تاکہ انڈر انوائسنگ اور ٹیکس چوری کی روک تھام ہو سکے۔
ترمیمی کسٹمز جنرل آرڈر کے مطابق اب درآمد کنندگان کو مقامی مجاز ایجنٹس یا ڈیلرز سے قیمت کا سرٹیفکیٹ لینے کی ضرورت نہیں ہوگی۔ یہ اقدام ٹیکس وصولی میں شفافیت لانے اور ایجنٹس کے پاس جانے کی اضافی فیس سے نجات کے لیے کیا گیا ہے۔
ایف بی آر کے مطابق یہ تبدیلی خاص طور پر یورپی لگژری گاڑیوں اور بڑی استعمال شدہ درآمدی گاڑیوں پر اثر انداز ہوگی، جس سے ٹیکس چوری کا خاتمہ ممکن ہو سکے گا۔














