جسٹس محسن اختر کیانی کے ہائیکورٹ رولز پر دلچسپ ریمارکس

جسٹس محسن اختر کیانی نے کہا کہ ہائیکورٹ کے رولز اب خفیہ نہیں رہے، ویب سائٹ پر موجود ہیں، اور ان میں اہم چیپٹرز کی کمی ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
جسٹس محسن اختر کیانی کے ہائیکورٹ رولز پر دلچسپ ریمارکس

اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز)

اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی نے ہائیکورٹ کے پریکٹس اینڈ پروسیجر رولز پر دلچسپ ریمارکس دیے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ رولز کمال کے بنائے گئے ہیں اور اب یہ خفیہ نہیں رہے، کیونکہ ویب سائٹ پر اپلوڈ ہو چکے ہیں۔

جسٹس کیانی نے مزید کہا کہ وکلاء کو معلوم ہوا کہ یہ رولز موجود ہیں، لیکن ان میں کچھ خاص نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ وکیلوں کا کہنا ہے کہ یہ لاہور ہائی کورٹ کے رولز کو کاپی پیسٹ کیا گیا ہے، جبکہ ان رولز میں پیمینٹ کا کوئی چیپٹر نہیں ہے۔

جسٹس کیانی نے بتایا کہ جسٹس میاں گل حسن کے بنائے گئے رولز میں ایک مکمل چیپٹر موجود تھا، جو کمیٹی کو دیکھنا تھا۔ لیکن ایسا لگتا ہے کہ یہ چیپٹر چھوڑ دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ رولز کی منظوری فل کورٹ کرتی ہے اور یہ رولز فل کورٹ سے ایک روز قبل پیش کیے گئے۔

دیگر متعلقہ خبریں