اسلام آباد کی وفاقی آئینی عدالت نے سپر ٹیکس کیس کا فیصلہ محفوظ کر لیا، مختصر حکم جلد متوقع ہے۔
اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) وفاقی آئینی عدالت نے سپر ٹیکس کیس کی سماعت مکمل ہونے پر فیصلہ محفوظ کر لیا ہے۔ چیف جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی، جہاں مختلف کمپنیوں کے وکیل مخدوم علی خان نے اپنے جواب الجواب دلائل مکمل کیے۔
چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ مختصر فیصلہ آج ہی سنانے کی کوشش کریں گے، ورنہ کل جاری کیا جائے گا۔















