بنگلادیشی صحافیوں کو ٹی 20 ورلڈ کپ کی کوریج سے روک دیا گیا

آئی سی سی نے بنگلہ دیشی صحافیوں کو ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی کوریج سے محروم کر دیا ہے، جبکہ بنگلہ دیشی ٹیم کے بائیکاٹ کے بعد اسکاٹ لینڈ کو شامل کیا گیا ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
بنگلادیشی صحافیوں کو ٹی 20 ورلڈ کپ کی کوریج سے روک دیا گیا

ڈھاکہ: (رائیٹ ناوٴ نیوز) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے بنگلادیش کی جانب سے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے بائیکاٹ کے بعد بنگلادیشی صحافیوں کو ایکریڈیشن دینے سے انکار کر دیا ہے۔

بنگلادیشی میڈیا کے مطابق نہ صرف سری لنکا بلکہ بھارت میں بھی کسی بنگلادیشی صحافی کو ایکریڈیشن نہیں دی گئی۔ بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کے چیئرمین میڈیا کمیٹی امزاد حسین نے تصدیق کی کہ تقریباً 130 سے 150 صحافیوں کی ایکریڈیشن کی درخواستیں مسترد کر دی گئی ہیں۔

آئی سی سی عام طور پر ایسوسی ایٹ ممبرز کے صحافیوں کو بھی ایکریڈیشن دیتی ہے، چاہے ان کی ٹیم ورلڈکپ میں حصہ نہ بھی لے لیکن بنگلہ دیشی صحافیوں کو اس بار نظرانداز کیا گیا ہے۔ بنگلادیشی اسپورٹس صحافیوں کی تنظیموں نے جلد لائحہ عمل جاری کرنے کا اعلان کیا ہے۔

واضح رہے کہ بنگلہ دیش کی جانب سے بھارت میں ہونے والے ٹی ٹوئٹی ورلڈ کپ کے بائیکاٹ کے بعد بنگلہ دیشی ٹیم کی جگہ اسکاٹ لینڈ کو شامل کیا گیا ہے۔ میگا ایونٹ میں اسکاٹ لینڈ کو گروپ سی میں انگلینڈ، ویسٹ انڈیز، اٹلی اور نیپال کے ساتھ رکھا گیا ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں