محکمہ تعلیم سندھ نے نجی اسکولوں میں فائر سیفٹی سسٹم کی تنصیب کو لازمی قرار دیا ہے، جس میں فائر الارم، اسموک ڈیٹیکٹر، اور فائر ایکسٹنگوئشر شامل ہیں۔
کراچی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) محکمہ تعلیم سندھ نے صوبے بھر کے نجی اسکولوں میں فائر سیفٹی سسٹم کی تنصیب کو لازمی قرار دیتے ہوئے فائر سیفٹی ہدایات جاری کی ہیں۔
محکمہ اسکول ایجوکیشن نے کہا ہے کہ اسکولوں میں فائر الارم، اسموک ڈیٹیکٹر اور فائر ایکسٹنگوئشر کی تنصیب ضروری ہے، جبکہ ہنگامی راستے اور سیڑھیاں کھلی رکھنا لازمی ہوگا۔
اسکولوں میں برقی نظام کا باقاعدہ معائنہ اور ہنگامی اخراج کا پلان نمایاں مقامات پر آویزاں کرنا ضروری ہے۔
سال میں کم از کم دو فائر ڈرلز اور اساتذہ و عملے کی فائر سیفٹی تربیت کو لازمی قرار دیا گیا ہے، خصوصی طلبہ کے لیے خصوصی انتظامات اور اسمبلی پوائنٹ کا تعین بھی لازمی ہوگا۔
محکمہ تعلیم نے واضح کیا ہے کہ ہدایات پر عمل نہ کرنے والے اسکولوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ یہ حکم سانحہ گل پلازہ کراچی کے بعد فائر سیفٹی کے اقدامات کا حصہ ہے۔















