ٹرمپ انتظامیہ کی ایران سے نئی ڈیل کے لیے چار شرائط

ٹرمپ انتظامیہ نے ایران سے نئی ڈیل کے لیے چار اہم شرائط عائد کرنے کی خواہش ظاہر کی ہے، جن میں یورینیئم کی منتقلی اور میزائل پروگرام کی حد بندی شامل ہیں۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
ٹرمپ انتظامیہ کی ایران سے نئی ڈیل کے لیے چار شرائط

واشنگٹن: (رائیٹ ناوٴ نیوز) امریکی میڈیا کی حالیہ خبروں کے مطابق ٹرمپ انتظامیہ نے ایران سے نئی ڈیل کے لیے چار اہم شرائط رکھی ہیں ۔ ان شرائط میں ایران سے افزودہ یورینیئم کی مکمل منتقلی، مقامی سطح پر یورینیئم کی افزودگی روکنا، طویل فاصلے تک مار کرنے والے میزائلوں کی حد بندی اور علاقائی پراکسیز سے تعاون بند کرنا شامل ہیں۔

مزید برآں، کچھ ذرائع کے مطابق امریکی انتظامیہ ایران کا نیول بلاکیڈ کرنے کی کوشش میں ہے تاکہ ایران تیل برآمد نہ کر سکے۔

ایران نے اس سے قبل امریکا اور اسرائیل کو خبردار کیا تھا کہ کسی بھی قسم کے حملے کو مکمل جنگ تصور کیا جائے گا۔ ایرانی وزارت خارجہ نے بیان دیا کہ ایران کسی بھی فوجی جارحیت کا منہ توڑ جواب دے گا۔

دیگر متعلقہ خبریں