بریگیڈئیر سید عمران علی کے مطابق منشیات کی تجارت کے لیے ڈارک ویب اور کرپٹو کرنسی کا استعمال بڑھ رہا ہے۔ اے این ایف نے 2025 میں 285 ٹن منشیات ضبط کی۔
اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) بریگیڈئیر سید عمران علی نے انکشاف کیا ہے کہ پاکستان میں منشیات کی تجارت کے لیے ڈارک ویب اور کرپٹو کرنسی کا استعمال ہو رہا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ اے این ایف نے 2025 میں مختلف کالجز اور یونیورسٹیز سے ڈیڑھ ٹن منشیات ضبط کی۔
مزید برآں، 2025 میں مجموعی طور پر 285 ٹن منشیات ضبط کی گئی۔ سید عمران علی نے کہا کہ منشیات کی اسمگلنگ کی کارروائیوں میں ملوث 500 ملزمان کو گرفتار کیا گیا، جن میں سے 110 افغان شہری تھے۔
اسسٹنٹ ڈائریکٹر اے این ایف نایاب رفیق نے بتایا کہ منشیات کی اسمگلنگ کے لیے کرکٹ بیٹ اور فٹبال کا بھی استعمال کیا جا رہا ہے۔
پولیس کے مطابق مقدمے میں ایس ایچ او، سب انسپکٹر، کانسٹیبل اور ڈرائیور کو نامزد کیا گیا ہے۔ کراچی میں بھی منشیات کا کاروبار زوروں پر ہے۔














