فرانس میں 15 سال سے کم عمر بچوں کے لیے سوشل میڈیا پر پابندی کا بل منظور کرلیا گیا، جس کا مقصد آن لائن ہراسانی اور ذہنی صحت کے مسائل کو کم کرنا ہے۔
پیرس: (رائیٹ ناوٴ نیوز) فرانس میں 15 سال سے کم عمر بچوں کے لیے سوشل میڈیا کے استعمال پر پابندی کا بل منظور کرلیا گیا ہے۔ یہ بل قومی اسمبلی میں پیش کیا گیا اور اب اسے سینیٹ کی منظوری درکار ہوگی۔ بل میں مڈل اسکولوں میں اسمارٹ فون کے استعمال پر پابندی ہائی اسکولوں تک بڑھانے کی تجویز بھی شامل ہے۔
بل کا مقصد آن لائن ہراسانی اور ذہنی صحت کے بڑھتے مسائل کو کم کرنا ہے۔ فرانسیسی صدر میکروں نے بھی سوشل میڈیا کو نوجوانوں میں تشدد کے بڑھتے رجحان کا سبب قرار دیا ہے اور آسٹریلیا کی طرز پر فرانس میں پابندی کے خواہاں ہیں۔











