رحیم یارخان میں چھوٹو کوش ڈکیت نے 21 ساتھیوں سمیت ہتھیار ڈال دیے، پولیس کے مطابق مجموعی طور پر 106 ڈاکو سرنڈر کر چکے ہیں۔
رحیم یارخان: (رائیٹ ناوٴ نیوز) رحیم یارخان میں چھوٹو کوش نامی بدنام ڈکیت نے اپنے 21 ساتھیوں سمیت پولیس کے سامنے ہتھیار ڈال دیے۔ پولیس کے مطابق چھوٹو کوش کے سر کی قیمت 25 لاکھ روپے مقرر تھی۔
ڈی پی او عرفان علی سموں نے بتایا ہے کہ اب تک مجموعی طور پر 106 ڈاکو ہتھیار ڈال چکے ہیں، جن کی سروں کی قیمت 25 لاکھ سے ایک کروڑ روپے تک مقرر تھی۔
پولیس کی جانب سے ڈاکوؤں کے سرنڈر کرنے کی اس لہر کو علاقے میں امن و امان کی بحالی کی جانب ایک اہم قدم قرار دیا جا رہا ہے۔














