وادی تیراہ سے انخلا کی خبروں کو فوج سے جوڑنا غلط ہے۔عطا تارڑ

عطا تارڑ نے وادی تیراہ کے انخلا کی خبروں کو جھوٹ قرار دیتے ہوئے کہا کہ انہیں فوج سے جوڑنا غلط بیانی ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
وادی تیراہ سے انخلا کی خبروں کو فوج سے جوڑنا غلط ہے: عطا تارڑ

اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) وفاقی وزیر اطلاعات عطااللہ تارڑ نے وادی تیراہ سے انخلا کی خبروں کو جھوٹ قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ پروپیگنڈا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وادی تیراہ کے انخلا سے متعلق خبریں غلط ہیں اور انہیں فوج سے جوڑنا غلط بیانی ہے۔

عطا تارڑ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ رضاکارانہ نقل مکانی کرنے والوں کے لیے 4 ارب روپے کے فنڈز مختص کیے گئے ہیں۔ انہوں نے خیبرپختونخوا حکومت پر زور دیا کہ وہ صوبے کے عوام کی بہتری پر توجہ دے۔

وزارت اطلاعات نے بھی بیان جاری کیا کہ وفاقی حکومت یا افواج کی جانب سے وادی تیراہ کو خالی کرانے کا کوئی حکم جاری نہیں کیا گیا۔ قانون نافذ کرنے والے ادارے صرف دہشت گرد عناصر کے خلاف کارروائیاں کرتے ہیں، جن کے لیے آبادی کی منتقلی کی ضرورت نہیں۔

وزارت اطلاعات نے کہا کہ ان دعوؤں کا مقصد عوام میں خوف و ہراس پھیلانا اور سکیورٹی اداروں کے خلاف غلط معلومات دینا ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں