اسلام آباد میں غیر قانونی قبضے پر فوری کارروائی کا اعلان

محسن نقوی نے یقین دلایا کہ بیرونِ ملک پاکستانیوں کی جائیدادوں پر قبضے کی شکایات پر ڈپٹی کمشنر سات دن میں کارروائی کریں گے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
اسلام آباد میں غیر قانونی قبضے پر فوری کارروائی کا اعلان

اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے یقین دلایا ہے کہ بیرونِ ملک مقیم پاکستانیوں کی جائیدادوں پر غیر قانونی قبضے کی شکایات پر ڈپٹی کمشنر سات دن میں کارروائی کریں گے۔

محسن نقوی نے سوشل میڈیا پر کہا کہ اوورسیز پاکستانیوں کے جائیداد کے حقوق کا مکمل تحفظ کیا جائے گا اور کسی کو ملکیتی اثاثے پر قبضے کی اجازت نہیں ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ اسلام آباد میں بیرونِ ملک پاکستانیوں کی سرمایہ کاری کو خوش آمدید کہا جاتا ہے اور ان کے لیے محفوظ اور سرمایہ کار دوست ماحول کی فراہمی حکومت کی ترجیح ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ جائیدادوں کے تحفظ کے لیے شفاف اور مؤثر کارروائی کو یقینی بنایا جائے گا تاکہ کسی بھی قسم کے قبضے یا غیر قانونی اقدام کا فوری سدباب ہو سکے۔

محسن نقوی نے کہا کہ حکومت بیرونِ ملک پاکستانیوں کے اثاثوں کے تحفظ کے لیے ہر ممکن اقدامات کرے گی۔

دیگر متعلقہ خبریں