نئے کرنسی نوٹس کی چھپائی کی تیاری مکمل، منظوری کا انتظار

اسٹیٹ بینک نے کہا ہے کہ نئے کرنسی نوٹس کی تیاریاں مکمل اور وفاقی کابینہ کی منظوری کے بعد چھپائی شروع ہوگی۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
نئے کرنسی نوٹس کی چھپائی کی تیاری مکمل، منظوری کا انتظار

کراچی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے اعلان کیا ہے کہ نئے ڈیزائن کے کرنسی نوٹس کی تیاری آخری مراحل میں ہے اور وفاقی کابینہ کی منظوری کے بعد چھپائی کا عمل شروع ہو جائے گا۔

گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد نے مانیٹری پالیسی کے اعلان کے بعد پریس کانفرنس میں کہا کہ دو سے تین مختلف مالیت کے نوٹس بیک وقت چھاپے جائیں گے۔ نئے نوٹس فوری طور پر مارکیٹ میں نہیں آئیں گے بلکہ مرحلہ وار گردش میں لائے جائیں گے۔

انہوں نے واضح کیا کہ نئے نوٹس اس وقت گردش میں لائے جائیں گے جب مرکزی بینک موجودہ کرنسی نوٹس کو مرحلہ وار تبدیل کرنے کے لیے مناسب اسٹاک حاصل کر لے گا۔

گورنر نے بتایا کہ نئے ڈیزائن کے کرنسی نوٹس حکومت کو منظوری کے لیے بھجوا دیے گئے تھے، جنہیں وفاقی کابینہ کے سامنے پیش کیا گیا ہے۔

وفاقی کابینہ نے کرنسی نوٹس کے نئے ڈیزائن سے متعلق تجاویز کا جائزہ لیا اور کابینہ کمیٹی قائم کر دی ہے، جس کے مطابق نوٹس کی ازسرِنو ڈیزائننگ جدید تقاضوں کے مطابق کی جا رہی ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں