غزہ میں حماس کےغیر مسلح ہونے کے بدلے عام معافی زیر غور ہے۔ امریکی اہلکار

امریکا کا کہنا ہے کہ غزہ میں حماس کے جنگجوؤں کی غیر مسلحی کے بدلے عام معافی دی جا سکتی ہے تاکہ غزہ کی بحالی ہو سکے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
حماس کے جنگجوؤں کی غیر مسلحی کے بدلے عام معافی پر غور

واشنگٹن: (رائیٹ ناوٴ نیوز)ایک امریکی عہدیدار نے پیر کو کہا ہے کہ امریکا کا خیال ہے کہ غزہ میں حماس کے جنگجوؤں کی غیر مسلح ہونے کے بدلے کسی نہ کسی درجے کی عام معافی دی جا سکتی ہے۔ یہ عمل غزہ کی بحالی کے مجوزہ منصوبے کا حصہ ہوگا۔

امریکی عہدیدار نے یہ بیان حماس کے زیر حراست آخری اسرائیلی یرغمالی کی باقیات کی واپسی کے موقع پر دیا۔ امریکا اور اسرائیل دونوں حماس پر دباؤ ڈال رہے ہیں کہ وہ غیر مسلح ہو، تاکہ غزہ کی ازسرِ نو تعمیر کے عمل کو آگے بڑھایا جا سکے۔

عہدیدار نے کہا کہ واشنگٹن کو اس بات پر اعتماد ہے کہ حماس غیر مسلح ہونے کی جانب بڑھے گی۔ اگر حماس نے غیر مسلح ہونے سے انکار کیا تو اسے معاہدے کی خلاف ورزی تصور کیا جائے گا۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے 20 نکاتی غزہ منصوبے کے تحت حماس کے وہ ارکان جو پرامن بقائے باہمی پر آمادگی ظاہر کریں گے اور اپنے ہتھیار ناکارہ بنائیں گے، انہیں عام معافی دی جا سکتی ہے۔ اس منصوبے کے مطابق جو ارکان غزہ چھوڑنا چاہیں گے، انہیں دوسرے ممالک میں محفوظ راستہ فراہم کیا جائے گا۔

دیگر متعلقہ خبریں