ایلون مسک نے واٹس ایپ کی سیکیورٹی پر سوال اٹھایا

ایلون مسک نے واٹس ایپ کی سیکیورٹی پر سوال اٹھایا اور صارفین کو ایکس چیٹ استعمال کرنے کا مشورہ دیا۔ میٹا نے الزامات کو مسترد کر دیا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
ایلون مسک نے واٹس ایپ کی سیکیورٹی پر سوال اٹھایا

نیویارک: (رائیٹ ناوٴ نیوز) دنیا کے امیر ترین کاروباری شخص ایلون مسک نے واٹس ایپ کی سیکیورٹی پر سوال اٹھاتے ہوئے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر کہا ہے کہ واٹس ایپ محفوظ نہیں ہے۔ انہوں نے صارفین کو ایکس چیٹ استعمال کرنے کا مشورہ بھی دیا۔ مسک کی یہ پوسٹ ایک رپورٹ کے بعد سامنے آئی جس میں میٹا پر واٹس ایپ کی انکرپشن کے دعوؤں کے خلاف مقدمہ دائر کیا گیا ہے۔

مقدمے میں الزام ہے کہ میٹا اور واٹس ایپ صارفین کو یقین دلاتے رہے ہیں کہ ان کی چیٹس محفوظ ہیں، جبکہ حقیقت میں کمپنی ان پیغامات کو محفوظ کرتی ہے اور تجزیہ کرتی ہے۔ درخواست گزاروں کا کہنا ہے کہ میٹا کے ملازمین صارفین کے پیغامات تک رسائی رکھتے ہیں، جو کمپنی کے بیانات کے برعکس ہے۔

میٹا نے ان الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ مقدمہ بے بنیاد ہے اور واٹس ایپ کی انکرپشن محفوظ ہے۔ کمپنی نے مزید کہا کہ وہ مقدمہ کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کرے گی۔ معاملہ فی الحال عدالت میں زیر سماعت ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں