طوفان چندرا کا برطانیہ سے ٹکرانے کا خدشہ، ہائی الرٹ جاری

طوفان چندرا آج برطانیہ سے ٹکرانے والا ہے، شدید ہواؤں اور بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے جبکہ ہائی الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
طوفان چندرا کا برطانیہ سے ٹکرانے کا خدشہ، ہائی الرٹ جاری

لندن: (رائیٹ ناوٴ نیوز) خطرناک ہواؤں اور شدید بارشوں کے ساتھ طوفان چندرا آج برطانیہ سے ٹکرانے والا ہے۔ یہ رواں سال کا تیسرا بڑا طوفان ہوگا، جس کے پیش نظر حکام نے ہائی الرٹ جاری کر دیا ہے اور شہریوں کو غیر ضروری سفر سے گریز کی ہدایت کی گئی ہے۔

برطانوی محکمہ موسمیات کے مطابق طوفان چندرا کے باعث تیز رفتار ہوائیں، موسلا دھار بارش اور موسم کی شدت میں اضافے کا امکان ہے۔ سرد موسم کے باعث بعض علاقوں میں شدید برفباری کی پیشگوئی بھی کی گئی ہے، جس سے ٹرانسپورٹ، تجارتی سرگرمیاں اور روزمرہ زندگی متاثر ہو سکتی ہے۔

موسمیاتی اداروں نے شمالی آئرلینڈ، جنوبی انگلینڈ اور ویلز میں شدید ہواؤں اور بارش کی پیشگوئی کی ہے۔ ان علاقوں میں عمارتوں کو نقصان، درخت اور بل بورڈز گرنے اور بجلی کی فراہمی معطل ہونے کا خطرہ ہے۔

حکام نے خبردار کیا ہے کہ اگر شدید سردی میں بجلی کی بندش طویل ہوئی تو انسانی جانوں کو خطرات لاحق ہو سکتے ہیں۔ ایمرجنسی سروسز کو الرٹ کر دیا گیا ہے اور متعلقہ ادارے ممکنہ صورتحال سے نمٹنے کے لیے پیشگی اقدامات کر رہے ہیں۔

انتظامیہ نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ موسم کی صورتحال پر نظر رکھیں اور ہنگامی حالات میں سرکاری ہدایات پر عمل کریں۔

دیگر متعلقہ خبریں