امریکی بحری بیڑہ مشرق وسطیٰ پہنچ گیا، ایران کا سخت جواب دینے کا اعلان

امریکی طیارہ بردار بحری بیڑہ ابراہم لنکن مشرق وسطیٰ پہنچ گیا ہے، جس سے کشیدگی میں اضافہ ہوا ہے۔ ایران نے ممکنہ حملے پر سخت ردعمل کی تیاری کر لی ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
امریکی بحری بیڑہ مشرق وسطیٰ میں، ایران کو سخت ردعمل کی تیاری

واشنگٹن: (رائیٹ ناوٴ نیوز) مشرق وسطیٰ میں کشیدگی بڑھ گئی ہے جب امریکی طیارہ بردار بحری بیڑہ ابراہم لنکن وہاں پہنچ گیا ہے۔

امریکی فوج نے پیر کو اعلان کیا ہے کہ طیارہ بردار بحری بیڑہ ابراہم لنکن مشرق وسطیٰ پہنچ گیا ہے، جس کے نتیجے میں خطے میں امریکی فوجی طاقت میں نمایاں اضافہ ہو گیا ہے۔ امریکی فوج کے مطابق اس تعیناتی کا مقصد علاقائی سلامتی اور استحکام کو فروغ دینا ہے۔

امریکی حکام کے مطابق طیارہ بردار بحری جہاز اور اس کے ہمراہ جنگی جہازوں کو اس وقت خطے کی جانب روانہ کیا گیا، جب ایران میں بڑے پیمانے پر عوامی احتجاج کے خلاف حکومتی کریک ڈاؤن جاری تھا۔

امریکی میڈیا کے مطابق صدر ٹرمپ ایران پر ممکنہ فوجی کارروائی کے آپشنز کا جائزہ لے رہے ہیں جبکہ امریکی اتحادیوں نے فوجی کارروائی مؤخر کرنے کی درخواست کی ہے۔

ایرانی وزارتِ خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے کہا ہے کہ ایران کو اپنی صلاحیتوں پر مکمل اعتماد ہے اور کسی بھی حملے کی صورت میں سخت جواب دینے کے لیے تیار ہیں۔

دیگر متعلقہ خبریں