ویزا مسائل کے باعث انیتا کریم ایم ایم اے فائٹ سے محروم

پاکستان کی پہلی پروفیشنل ویمنز ایم ایم اے فائٹر انیتا کریم ویزا مسائل کے باعث ابوظہبی فائٹ میں شرکت نہ کر سکیں۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
ویزا مسائل کے باعث انیتا کریم ایم ایم اے فائٹ سے محروم

لاہور: (رائیٹ ناوٴ نیوز) پاکستان کی پہلی پروفیشنل ویمنز ایم ایم اے فائٹر انیتا کریم ابوظہبی کا ویزا نہ ملنے کے باعث 31 جنوری کو ہونے والی فائٹ میں شرکت نہیں کر سکیں گی۔ ان کی جگہ ایونٹ مینجمنٹ نے دوسری فائٹر کو مدعو کر لیا۔

انیتا کریم نے مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کئی ماہ کی محنت کے باوجود ویزا مسائل کے باعث فائٹ میں شرکت نہیں کر سکی۔ انہوں نے کہا کہ ایتھلیٹکس کے ویزا مسائل کو سنجیدگی سے دیکھنا چاہیے کیونکہ یہ کھلاڑی کے کیریئر کو نقصان پہنچاتے ہیں۔

انیتا کے منیجر یاسر مشتاق نے بتایا کہ ایونٹ انتظامیہ نے ویزا کے لیے ڈیڈ لائن دی تھی، لیکن ویزا جاری نہ ہونے کے باعث انیتا حصہ نہیں لے پائیں۔ اگلی فائٹ اپریل میں شیڈول ہے اور امید ہے کہ ویزا مسئلہ جلد حل ہوگا۔

دیگر متعلقہ خبریں