صوابی میں باچا خان میڈیکل کمپلیکس میں بیک وقت پیدا ہونے والے پانچ جڑواں نومولود پانچ روز بعد جاں بحق ہوگئے، طبی ماہرین نے قبل از وقت پیدائش کو اہم وجہ قرار دیا ہے۔
صوابی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) باچا خان میڈیکل کمپلیکس شاہ منصور صوابی میں بیک وقت پیدا ہونے والے پانچ جڑواں نومولود پانچ روز بعد جاں بحق ہوگئے۔
پیدا ہونے والے بچوں میں ایک بیٹا اور چار بیٹیاں شامل تھیں، جن کے والد محمد نوید ولادت زیدہ صوابی کے محلہ منصور خیل سے ہے۔
اسپتال انتظامیہ کے مطابق یہ بچے قبل از وقت پیدا ہونے کی وجہ سے این آئی سی یو میں زیر علاج رہے، جہاں انہیں جدید طبی سہولیات فراہم کی جارہی تھیں۔
بچوں کی ولادت اور علاج صحت کارڈ کے تحت مفت کیا جا رہا تھا۔ طبی ماہرین کے مطابق، قبل از وقت پیدائش کی وجہ سے بچے زندہ نہ رہ سکے۔















