بھارت میں بابا بُلھے شاہ کی درگاہ پر ہندوتوا کا حملہ

بھارت کے شہر مسوری میں بابا بُلھے شاہ کی درگاہ پر ہندوتوا کے غنڈوں نے حملہ کر کے توڑ پھوڑ کی اور مذہبی کتب کو نذر آتش کیا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
بھارت میں بابا بُلھے شاہ کی درگاہ پر ہندوتوا کا حملہ

مسوری: (رائیٹ ناوٴ نیوز) بھارت کے شمالی ریاست اترکاشی کے شہر مسوری میں تقریباً 100 سال قبل صوفی شاعر بابا بُلھے شاہ کی یاد میں بنائی گئی درگاہ پر ہندوتوا کے غنڈوں نے حملہ کیا۔ حملہ آوروں نے درگاہ میں توڑ پھوڑ کی اور مرکزی حصے میں واقع لائبریری میں مذہبی کتب کو نذر آتش کیا۔

عینی شاہدین کے مطابق انتہاپسندوں نے رات کے اندھیرے میں درگاہ میں داخل ہوکر ہتھوڑے اور لوہے کی راڈوں سے عمارت کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی۔ جے شری رام کا نعرہ لگاتے ہوئے گروہ نے درگاہ کی دیواروں پر اشتعال انگیز نعرے لکھے اور عطیات کے ڈبے سے نقد رقم چرالی۔

پہلے تو پولیس نے کوئی کارروائی نہیں کی، تاہم عوامی دباؤ اور سوشل میڈیا پر تنقید کے بعد مقامی پولیس نے تین افراد کے خلاف ایف آئی آر درج کی۔ ایف آئی آر میں 25 سے 30 نامعلوم حملہ آوروں کو بھی نامزد کیا گیا ہے تاہم اب تک کوئی گرفتاری عمل میں نہیں لائی جاسکی۔

ہندو رکھشا دل کے مقامی سربراہ للت شرما نے حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا کہ ان کی ٹیم نے بُلھے شاہ کو پاکستان واپس بھجوا دیا ہے۔ بابا بُلھے شاہ 18ویں صدی کے معروف شاعر اور صوفی تھے جن کی تعلیمات محبت اور روحانیت پر مبنی تھیں۔

دیگر متعلقہ خبریں