بلوچستان میں برفباری کے دوران پاک فوج کی ریلوے سیکیورٹی خدمات

بلوچستان میں شدید برفباری کے دوران پاک فوج ریلوے ٹریکس اور مسافر ٹرینوں کی حفاظت کر رہی ہے اور دہشت گردی کے خدشات کے باوجود جوان اپنی خدمات انجام دے رہے ہیں۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
بلوچستان میں برفباری کے دوران پاک فوج کی ریلوے سیکیورٹی خدمات

کوئٹہ: (رائیٹ ناوٴ نیوز) بلوچستان میں شدید برفباری کے دوران پاک فوج ریلوے ٹریکس اور مسافر ٹرینوں کی حفاظت پر مامور ہے۔ دہشت گردی کے خدشات کے باوجود جوان اپنی خدمات انجام دے رہے ہیں۔

پاک فوج کے جوان برفباری کے باوجود ریلوے ٹریکس کی نگرانی کر رہے ہیں، جہاں جعفر ایکسپریس اور بولان ایکسپریس کے مسافروں کی حفاظت پر خصوصی توجہ دی جارہی ہے۔

دوسری جانب، بلوچستان میں بارشوں اور برفباری کی وجہ سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوا ہے، جس سے نظامِ زندگی متاثر ہوا۔ کوئٹہ میں ایک مکان کی چھت گرنے سے ایک شخص جاں بحق اور دو افراد زخمی ہوگئے۔

محکمہ موسمیات نے زیارت میں منفی 8 ڈگری سینٹی گریڈ درجہ حرارت ریکارڈ کیا ہے، جبکہ قلات میں 34 ملی میٹر بارش ہوئی۔ کوئٹہ، مستونگ، قلات، پشین اور دیگر علاقوں میں برفباری جاری ہے۔

حکام نے شہریوں کو غیر ضروری سفر سے گریز کرنے کی اپیل کی ہے اور خبردار کیا ہے کہ آئندہ 12 گھنٹوں میں جنوبی بلوچستان میں مزید بارشوں کا امکان ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں