چینی سائنسدانوں کی انسانی بال جتنی پتلی سیمی کنڈکٹر چپ کی تیاری

چینی سائنسدانوں نے انسانی بال جتنی پتلی سیمی کنڈکٹر چپ تیار کی ہے، جو دباؤ برداشت کر سکتی ہے اور لچکدار ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
چینی سائنسدانوں کی انسانی بال جتنی پتلی سیمی کنڈکٹر چپ کی تیاری

بیجنگ: (رائیٹ ناوٴ نیوز) چینی سائنسدانوں نے سیمی کنڈکٹر چپس کو انسانی بال جتنی پتلی بنا کر ٹیکنالوجی کی دنیا میں ایک نئی پیشرفت کی ہے۔ یہ چپ فوجان یونیورسٹی کے ماہرین نے تیار کی ہے، جو لچکدار فائبر کی مدد سے بنائی گئی ہے اور بہت زیادہ دباؤ برداشت کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔

یہ نئی قسم کی فائبر سیمی کنڈکٹر چپ فیبرک کے ساتھ جسم میں بھی نصب کی جا سکتی ہے۔ اس کا منفرد ڈیزائن دیگر سیلیکون چپس کے مقابلے میں زیادہ لچکدار ہے اور اسے ہزاروں بار موڑا جا سکتا ہے۔

تحقیقی ٹیم نے سوشی رول کی حکمت عملی کو اپناتے ہوئے روایتی چپ کو ہموار پولیمر شیٹ سے بنایا اور حفاظتی پولیمر لیئر کی کوٹنگ کر کے اسے انسانی بال جتنی پتلی بنا دیا۔ یہ چپ 180 ڈگری تک موڑی جا سکتی ہے اور 100 ڈگری سینٹی گریڈ پر بھی کام کرتی ہے۔

ابھی یہ چپ کانسیپٹ کے طور پر موجود ہے اور کمرشل استعمال کے لیے مزید وقت درکار ہوگا۔

دیگر متعلقہ خبریں