ماہرین کا کہنا ہے کہ زیادہ چائے نوشی صحت پر منفی اثر ڈال سکتی ہے، جیسے بے چینی اور معدے کے مسائل۔
کراچی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) چائے ہماری روزمرہ زندگی کا لازمی حصہ بن گئی ہے، مگر ماہرین کا کہنا ہے کہ زیادہ مقدار میں چائے پینے سے صحت پر منفی اثرات پڑ سکتے ہیں۔
چائے میں موجود کیفین وقتی چستی فراہم کرتی ہے، مگر زیادہ کیفین بے چینی، دل کی دھڑکن میں اضافہ اور نیند کی خرابی کا سبب بن سکتی ہے۔
زیادہ چائے نوشی سے معدے میں جلن، تیزابیت اور بدہضمی کی شکایات بھی ہو سکتی ہیں، جبکہ خالی پیٹ چائے پینا مزید نقصان دہ ثابت ہوسکتا ہے۔
چائے میں موجود ٹیننز آئرن جذب ہونے میں رکاوٹ ڈال سکتے ہیں، جس سے خون کی کمی کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔
ماہرین کے مطابق دن میں دو سے تین کپ چائے مناسب ہوتی ہے، زائد مقدار لینے سے جسمانی ردعمل پر نظر رکھنا ضروری ہے۔















