پاکستان کی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ شرکت کا فیصلہ جمعہ یا سوموار کو متوقع

پاکستان کی آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں شرکت کا حتمی فیصلہ جمعہ یا پیر کو متوقع ہے۔ وزیر اعظم اور چیئرمین پی سی بی کی ملاقات میں امور پر غور ہوا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
پاکستان کی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ شرکت کا فیصلہ جلد متوقع

اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز)

وزیر اعظم محمد شہباز شریف سے وفاقی وزیر داخلہ اور چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ سید محسن رضا نقوی نے ملاقات کی جس میں پاکستان کی آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں شرکت سے متعلق امور پر غور کیا گیا۔

چیئرمین پی سی بی نے وزیر اعظم کو ٹورنامنٹ کی موجودہ صورتحال پر بریفنگ دی اور بتایا کہ پاکستان کی شرکت سے متعلق حتمی فیصلہ جمعہ یا پیر کو کیا جائے گا۔

 

ملاقات میں سکیورٹی، سفارتی اور انتظامی معاملات کا بھی جائزہ لیا گیا۔ قومی ٹیم کے مفادات کو فیصلہ سازی میں مرکزی حیثیت دینے پر اتفاق کیا گیا۔

یاد رہے کہ حکومتی اور کرکٹ حکام کے درمیان مشاورت جاری ہے اور حتمی اعلان آئندہ چند دنوں میں متوقع ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں