ٹی کیش کارڈ کے لیے پنجاب میں 1 لاکھ 30 ہزار درخواستیں موصول ہو چکی ہیں، جو کیش لیس سفری نظام کو ممکن بنائے گا۔
لاہور: (رائیٹ ناوٴ نیوز) پنجاب میں جدید اور کیش لیس سفری نظام کے تحت ٹی کیش کارڈ کے لیے 1 لاکھ 30 ہزار سے زائد درخواستیں جمع ہو چکی ہیں۔ اس کارڈ سے میٹرو بس، اورنج لائن، اسپیڈو اور ای بس سروسز میں بآسانی سفر ممکن ہو سکے گا۔
پنجاب ٹرانسپورٹ کمپنی کے سی ای او کوثر خان کے مطابق، اب تک 66 ہزار شہریوں کو ٹی کیش کارڈ جاری کیے جا چکے ہیں۔ یہ کارڈ کیش کے بغیر ٹکٹنگ کو ممکن بناتے ہوئے سفر کو آسان اور محفوظ بنائے گا۔
ٹی کیش کارڈ، جو کہ ڈیبٹ کارڈ کے طور پر روزمرہ مالی لین دین کے لیے بھی قابلِ استعمال ہے، سے پنجاب بھر کے شہریوں کو ٹرانسپورٹ سسٹمز تک رسائی حاصل ہو سکے گی۔ اس کا اجرا اسٹیٹ بینک کے قواعد کے مطابق کیا جائے گا۔ شہری ویب پورٹل، ای ٹرانزٹ ایپ یا ہیلپ لائن کے ذریعے درخواست دے سکتے ہیں۔















