اسٹیٹ بینک کادوماہ کے لئے شرح سود 10.5 فیصد پر برقرار رکھنے کا اعلان

اسٹیٹ بینک نے شرح سود کو 10.5 فیصد پر برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے؛ مہنگائی کی شرح 7.4 فیصد پر ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
اسٹیٹ بینک کی جانب سے شرح سود 10.5 فیصد پر مستحکم

کراچی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے ملک میں شرح سود کو 10.5 فیصد پر برقرار رکھنے کا اعلان کیا ہے۔

گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد نے بتایا کہ یہ شرح آئندہ دو ماہ تک برقرار رہے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ ملک میں مہنگائی کی شرح 7.4 فیصد پر موجود ہے۔

گورنر نے مزید کہا کہ معیشت کی موجودہ صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے یہ فیصلہ کیا گیا ہے تاکہ قیمتوں میں استحکام برقرار رہے۔

دیگر متعلقہ خبریں