کراچی میں سونے کی قیمت میں 10,900 روپے اضافہ ہوا ہے، فی تولہ 5 لاکھ 32 ہزار 66 روپے کا ہو گیا۔
کراچی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) کراچی میں سونے کی قیمت میں زبردست اضافہ دیکھا گیا ہے۔ آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونے کی قیمت میں 10,900 روپے کا اضافہ ہوا ہے، جس کے بعد اس کی قیمت 5 لاکھ 32 ہزار 66 روپے ہو گئی ہے۔
اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں 9,345 روپے کا اضافہ ہوا ہے اور اب یہ 4 لاکھ 56 ہزار روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔
عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں اضافہ ہوا ہے، جہاں سونا 5 ہزار ڈالر فی اونس سے تجاوز کر گیا ہے۔
ساتھ ہی چاندی کی قیمت میں بھی اضافہ دیکھا گیا ہے، جس کے بعد فی تولہ چاندی کی قیمت 627 روپے بڑھ کر 11 ہزار 428 روپے ہو گئی ہے۔














