پاکستان کی بورڈ آف پیس میں شمولیت سے بھارت بے چین ہو گیا ہے۔مشاہد حسین سید

پاکستان کی پیس آف بورڈ میں شمولیت سے بھارت بے چین ہو گیا ہے، سینیٹر مشاہد حسین سید نے سیمینار میں کہا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
پاکستان کی پیس آف بورڈ میں شمولیت پر بھارت کی بے چینی

اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) سینیٹر مشاہد حسین سید نے کہا ہے کہ پاکستان کی پیس آف بورڈ میں شمولیت سے بھارت بے چین ہو گیا ہے۔ انہوں نے پاکستان انسٹیٹیوٹ فار پارلیمنٹ سروس میں یوم سیاہ کے موقع پر سیمنار سے خطاب کرتے ہوئے بتایا کہ بھارت میں اس وقت تہلکہ مچا ہوا ہے۔

سینیٹر مشاہد حسین نے کہا کہ کشمیر اور فلسطین پاکستان کی پالیسی کا حصہ ہیں اور 2026 میں اقوام متحدہ کی سکیورٹی کونسل کا رکن ہونے کے ناطے پاکستان کشمیر کاز کو فروغ دینے کا ارادہ رکھتا ہے۔ انہوں نے بھارت کی فاشزم پر مبنی پالیسیوں کو تنقید کا نشانہ بنایا۔

حریت رہنما الطاف احمد وانی نے کہا کہ پاکستان نے عالمی سطح پر پہلی بار پیس میکر کے طور پر ابھرنے کا فیصلہ کیا ہے، جو سیاسی، عسکری اور بیوروکریسی کی مشاورت سے کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ حکومتی فیصلے کو عوام کی مکمل حمایت حاصل ہونی چاہیے۔

سیمینار میں چیئرمین کشمیر کمیٹی رانا قاسم نون اور سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار عتیق سمیت دیگر رہنماؤں کی شرکت بھی ہوئی۔

دیگر متعلقہ خبریں